8 مئی 2012 - 19:30

پاکستان میں ایک خیراتی ادارے نے پیشاور ہائي کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں کو گرانے کی اجازت دی جائے۔

ابنا: اس خیراتی ادارے نے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کی نمائندگي میں پشاور ہائي کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان کے اس خیراتی ادارے نے ایک برطانوی خيراتی ادارے کے ساتھ مل کر لندن میں بھی اسی طرح کی درخواست دائرکی ہے اور امریکی ڈرون حملوں میں برطانوی حکومت کے تعاون پر احتجاج کیا ہے۔

درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت حکومت پاکستان کو یہ ہدایات دے کہ پاکستانی علاقوں پر امریکی ڈرون کے مسئلے کو سلامتی کونسل، ہیگ کی عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکہ القاعدہ اور طالبان کے دہشتگردوں کا پیچھا کرنے کے بہانے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملے کرتا ہے لیکن ان حملوں میں مارے جانے والوں میں زیادہ تر تعداد عام شہریوں کی ہے۔.......

/169